حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے شہر خارگ کے امام جمعہ حجت الاسلام محمود کارگر نجف سے کربلا مشی کے درمیان واقع عمود نمبر 527 پر میں "موکب عزیز زھرا (س) حسین (ع)" میں حاضر ہوئے اور وہاں مختلف مقامات کا وزٹ کیا۔
انہوں نے اس دورے کے موقع پر موکب میں موجود خدمت گزاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: اربعین کی بین الاقوامی تحریک امت اسلامیہ کے جہادِتبیین کا عملی نمونہ ہے۔ ان شاءاللہ مستقبل میں ان حسینی برکات کا نتیجہ ظہور امام زمانہ عجل کی صورت میں ظاہر ہو گا۔
حجت الاسلام کارگر نے کہا: راہِ حیات میں امام حسین علیہ السلام کا ساتھ دینے والوں کے لیے عاشورہ کی برکات میں سے دنیا اور آخرت میں انتہائی نفع بخش معاملہ ہاتھ آیا ہے۔
شہر خارگ کے امام جمعہ نے کہا: میں دنیا بھر کے لوگوں کو اس عظیم الشان واک میں شرکت اور اسے قریب سے دیکھنے کی دعوت دیتا ہوں جہاں آج اکیسویں صدی میں چودہ صدیاں گزر جانے کے باوجود بھی امام معصوم کے عاشورا کی عظمت اور تاثیر کا بخوبی مشاہدہ کر سکتے ہیں۔