۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
سید ابو القاسم رضوی

حوزہ/ امام جمعہ میلبرن آسٹریلیا و صدر شیعہ علماء کونسل نے شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر کرمان میں بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایک تسلیتی اور مذمتی بیان جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ میلبرن آسٹریلیا و صدر شیعہ علماء کونسل حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابو القاسم رضوی نے کربلائے معلیٰ حرم امام حسین علیہ السلام سے شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر کرمان میں ہوئے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایک تسلیتی مذمتی بیان جاری کیا ہے ۔

انہوں نے کہا:آج کرمان میں شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر ہونے والے بم دھماکوں خبر موصول ہوئی، خدا وند متعال ظالمین کو نیست و نابود کرے، ایسے موقع پر جب پوری دنیا شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر سوگوار ہے، دشمن خوف و دہشت پھیلانا چاہتا ہے۔

امام جمعہ میلبرن آسٹریلیا نے مزید کہا: دشمن جان لے کہ اس سے لوگوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ، ان حرکتوں سے مقاومت کو اور طاقت پہنچے گی کیوں کہ کربلا والوں کو کسی بھی طرح کا خوف نہیں ہوتا ،اور دشمن اپنے مقاصد میں ناکام ہوگا، یہ دھماکے ہمیں اور طاقت پہنچاتے ہیں اور ہمت و حوصلہ دیتے ہیں، یہ دھماکے دشمن کی بوکھلاہٹ کی علامت ہیں، اس قسم کی پست حرکتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام و انقلاب کے دشمنوں پر شہید قاسم سلیمانی کا خوف اب بھی طاری ہے۔

صدر شیعہ علماء کونسل نے اپنے پیغام کے آخر میں اس تلخ حادثے پر عالم اسلام، مراجع کرام، ایرانی عوام ، شہدا کے اہل خانہ اور امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی اور زخمیوں کی جلد شفایابی کے لئے دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .