حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک اور اجلاس میں بھی غزہ پر جنگ سے متعلق قرار داد منظور نہ ہو سکی اور یہ اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل کے 2 گھنٹے جاری بند کمرہ اجلاس میں بھی مسئلہ فلسطین اور غزہ جنگ بندی پر اختلافات ختم نہ ہو سکے اور اجلاس ایک بار پھر ناکام ہو گیا۔
قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطینی نمائندے نے امریکہ کو سیز فائر معاہدے میں رکاوٹ قرار دیا ہے جو ایک طرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفے کا مطالبہ کر رہا ہے تو دوسری طرف اسلحہ اور دوسری جنگی ٹیکنالوجیز کے ذریعہ اسرائیل کی بھرپور مدد بھی کر رہا ہے۔