پیر 7 جولائی 2025 - 19:14
مہدوی ثقافت امام عصر (عجل) سے متعلق بصیرت، نظریات اور اقدار کا مجموعہ ہے

ثقافتِ مهدویت و انتظار کمیٹی کے سربراہ:

مہدوی ثقافت امام عصر (عجل) سے متعلق بصیرت، نظریات اور اقدار کا مجموعہ ہے

جمہوریہ اسلامی ایران، عالمی صہیونیزم کے مقابلے میں مقاومت کا علمبردار ہے

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین یاسین حسین آبادی نے دینی امور خصوصاً مهدویت کے مباحث میں مراجعِ عظام اور علما کی پیروی کو ضروری قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ثقافتِ مهدویت و انتظار کمیٹی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین یاسین حسین آبادی نے کہا: ہم ایسے دور میں زندگی گزار رہے ہیں جہاں انسانیت پہلے سے کہیں زیادہ عدل، معنویت اور مادی و استکباری ظلمتوں سے نجات کی پیاسی ہے۔

انہوں نے کہا: مهدویت اور منجی کا تصور، انقلاب اسلامی کی دینی و سیاسی فکر کے بنیادی اصولوں میں سے ہے جو مستقبل نگری اور نئی اسلامی تہذیبِ کے نقشے کے ترسیم میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ثقافتِ مهدویت و انتظار کمیٹی کے سربراہ نے کہا: مهدوی ثقافت امام عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے متعلق بصیرت، نظریات اور اقدار کا مجموعہ ہے۔ یہ ثقافت امتِ اسلامی کی بیداری اور آگاہی کا پیغام ہے اور سب سے زیادہ عوامی سطح پر مقبول انسانی ثقافتوں میں سے ایک ہے، جس کی روشنی میں محروموں کی فریاد، مظلوموں کی آزادی، استکبار سے نفرت اور اجتماعی عدل کی امید، دلوں میں ہمیشہ گونجتی رہی ہے۔ آج اس موضوع پر کام کرنے کی ضرورت پہلے سے کہیں بڑھ کر محسوس کی جا رہی ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا: ان شاء اللہ کامیابی دنیا کے مستضعفین کے حصے میں آئے گی جیسا کہ قرآن نے فرمایا ہے: «وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِینَ آمَنُوا مِنکُمْ وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَیَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِی الْأَرْضِ» (سورہ نور: ۵۵)۔ آج جمہوریہ اسلامی ایران، عالمی صہیونیت کے مقابلے میں مقاومت کا علمبردار ہے اور شہداء کے خون کے ذریعہ حکومتِ عدلِ مهدوی کی تمہید فراہم کر رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha