حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ اور خان یونس میں غاصب اسرائیلی افواج نے جنگ بندی کے باوجود فلسطینی شہریوں اور پناہ گزینوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
فلسطینی خبر رساں شہاب کے مطابق، غزہ شہر کے مشرقی علاقے پر غاصب اسرائیلی فوج توپ خانوں سے گولہ باری کی ہے۔ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس پر بھی فوجیوں نے فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں۔
اعداد و شمار کے مطابق، صہیونی فوج نے جنگ بندی کے باوجود کم از کم 100 مقامات پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 97 افراد شہید اور 230 زخمی ہوئے۔
یہ واقعات امریکی صدر ٹرمپ کے اس دعوے کے برعکس ہیں کہ غزہ کی جنگ بندی معاہدہ برقرار ہے۔









آپ کا تبصرہ