۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
حزب اللہ لبنان

حوزہ/حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کو آیت اللہ تسخیری کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کو آیت اللہ تسخیری کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

مرحوم آیت اللہ تسخيری کی دینی خدمات کے تعلق سے جو انکی جد و جہد ہے وہ ناقابل فراموش ہے، مرحوم کی دینی تعلیمات کے فروغ کے تعلق سے جو انکی مجاہدانہ خدمات ہیں اس کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔

ہم مرحوم کے اہل خانہ اور عزیزوں کو خدمت میں تعزيت اور تسلیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہ خداوند میں مرحوم کے لئے رحمت اور مغفرت طلب کرتے ہیں۔

حزب اللہ

۱۹/۸/۲۰۲۰

۲۹ ذی الحجہ ۱۴۴۱

تبصرہ ارسال

You are replying to: .