حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سعودی عرب کی حکمت نے ملک کے مشرق میں عزاداران حسینی کے خلاف سخت رویہ اپناتے ہوئے سخت ترین اقدامات شروع کئے ہیں۔
آل سعود کے حکام نے قطیف اور الاحساء کے مکینوں کو اس سال عزاداری سیدالشہداء کی اجازت نہیں دی اور انھیں مختلف قسم کی دھمکیاں بھی دیں۔
اس رپورٹ کے مطابق آل سعود کے حکام نے قطیف اور الاحساء میں اسپیکر کے استعمال، علم لہرانے، کتیبے لگانے اور بینرز آویزاں کرنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے مشرق میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف آل سعود کی حکومت کے امتیازی سلوک اور غیر انسانی اقدامات کا سلسلہ کئی عرصے سے جاری ہے اور محرم الحرام کے موقع پر اس قسم کے اقدامات شدید ہو جاتے ہیں۔