۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
محمود عباس

حوزہ/ فلسطین کے صدر محمود عباس نے اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے سفارتی تعلقات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے غداری کی ہے اور غداروں کو فلسطینی عوام کی طرف سے بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،فلسطین کے صدر محمود عباس نے اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے سفارتی تعلقات کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے غداری کی ہے اور غداروں کو فلسطینی عوام کی طرف سے بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

فلسطینی صدر نے فرانس کے صدر میکرون کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارات یا کسی دوسرے  عرب ملک کو فلسطینیوں کی طرف سے بولنے کا کوئی حق نہیں۔

محمود عباس نے کہا کہ جو بھی عربی ملک متحدہ عرب امارات کی طرح اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرےگا اس کے ساتھ بھی امارات جیسا سلوک کیا جائےگا اور اس کے ساتھ بھی سفارتی تعلقات ختم کردیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کیا ہے اور امارات کے اس اقدام کو اسلام، مسلمانوں اور فلسطینیوں کے ساتھ غداری اور نفاق قراردیا جارہا ہے فلسطینی صدر نے اپنا سفیر امارات سے ہمیشہ کے لئے واپس بلا لیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .