۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
تقرير مصور عن الفقيد آية الله التسخيري

حوزہ / برطانیہ میں اسلامی حقوق بشر کمیشن نے تقریب مذاہب اسلامی ورلڈ اسمبلی کے سابق جنرل سیکرٹری کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ایکسپرٹس اسمبلی کے ممبر اور عالم اسلام کے امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر آیت اللہ محمد علی تسخیری کی وفات حسرت آیات پر برطانیہ کے اسلامی حقوق بشر کمیشن نے اپنے تعزیتی پیغام میں اسے دنیائے اسلام کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

اسلامی حقوق بشر کے اس کمیشن کے تعزیتی پیغام میں آیا ہے کہ دنیا کے بہت سارے محققین اور دینی امور میں سرگرم افراد آیت اللہ تسخیری کو تقریب مذاہب اسلامی ورلڈ اسمبلی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر جانتے تھے۔

اس کمیشن کے سربراہ مسعود شجرہ نے کہا: آیت اللہ تسخیری کی رحلت کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ انھوں نے اپنی زندگی اسلام اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ ہمارے درمیان ان کی جگہ ہمیشہ خالی رہے گی۔

واشنگٹن میں مرکز اسلامی کے پیشنماز نے بھی آیت اللہ تسخیری کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو افراد آیت اللہ تسخیری کو نہیں جانتے تھے انہوں نے یہ سمجھے بغیر کہ وہ کیسا گوہر تھے آیت اللہ تسخیری کو کھو دیا ہے اور جو انہیں جانتے تھے وہ اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ وہ مسلمانوں کے درمیان ہمیشہ اتحاد و وحدت کے لیے کوشاں رہتے تھے اور اس راہ میں اپنے آپ سے بھی گزر جاتے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .