۲۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۳ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 11, 2024
شیخ احمد القطان روحانی اهل سنت لبنان

حوزہ / جمعیت قولنا و العمل کے سربراہ اور لبنان کے اہل سنت عالم دین شیخ احمد القطان نے ماہ محرم کی مناسبت سے تقریر کرتے ہوئے کہا: ماہ محرم ہر سال مشرق اور مغرب میں رہنے والے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا باعث بننا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت قولنا و العمل کے سربراہ اور لبنان کے اہل سنت عالم دین شیخ احمد القطان نے ماہ محرم کی مناسبت سے تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال بھی ماہ محرم دیگر تمام سالوں کی طرح دنیا بھر کے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کا باعث بننا چاہیے۔

شیخ احمد القطان نے  کہا: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نواسہ اور ان کے اصحاب تمام مسلمانوں سے متعلق ہیں۔

انہوں نے کہا: ہمیں مفاہیم عاشورہ سے استفادہ کرتے ہوئے حق کے راستے میں آپس میں متحد ہو جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: ہمیں امت واحدہ کے درمیان اختلافات کو ختم کرنے کے لئے کوشش کرنی چاہیے اور اسلام و حق کے دشمنوں کے مقابلہ آپس میں متحد ہو جانا چاہیے۔

لبنان کے اس اہلسنت عالم دین نے امید ظاہر کی کہ نیا ہجری سال لوگوں اور بالخصوص مسلمانوں کے لئے خیر و برکت، محبت اور اخوت و برادری کا سال ہوگا۔

جمعیت قولنا و العمل کے سربراہ نے آخر میں کہا: خداوند متعال ہمیں اس مہلک وائرس سے نجات دے اور دنیا بھر کے لوگوں کو اس کے شر سے محفوظ رکھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .