جمعہ 21 اگست 2020 - 02:22
ایام عزاء کی مناسبت سے شام میں حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا کو سیاہ پوش

حوزہ / ماہ خون و قیام اور ایام عزائے حسینی علیہ السلام کی مناسبت سے شام میں حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں سیاہ چادر لگاۓ گۓ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کی رپورٹ کے مطابق ماہ محرم کا آغاز ہوتے ہی شام میں حرم حضرت زینب علیہ السلام کو سیاہ لباس پوش کردیا گیا۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا بند ہے اور اب ایام عزاء کی مناسبت سے اس حرم کے خادموں نے حرم کو سیاہ لباس پہنا دیا ہے اور حرم کے گنبد پر بھی سیاہ رنگ کا پرچم لگا دیا گیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha