۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
بازدید از خانه خدا
جرمنی کے مشہور پاپ سنگر کی ایکسیڈنٹ کے بعد اسلام قبول کرنے کی داستان

حوزہ / جرمنی کے معروف(Hip Pop) اسٹار کہ جس نے پروفیشنل گائیکی کے ذریعہ بہت ساری دولت کمائی ہے، نے ایکسیڈنٹ کے بعد اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کے بعد اس کی زندگی بدل گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق "مائیک جھانک" اس خطرناک ایکسیڈنٹ سے پہلے جرمنی کا معروف پاپ سنگر تھا لیکن اس ایکسیڈنٹ نے اس کی زندگی کو ہمیشہ کے لیے بدل دیا اور اس نے اسلام قبول کر لیا۔

اس نے اپنے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا:

 میں جرمنی کے ایک معمولی گھرانے میں بڑا ہوا۔ سب کی طرح اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ ایک ہنر سیکھ کر کام میں مشغول ہو گیا۔ موسیقی میرا شروع سے شوق تھا۔ کچھ پیسے کمانے کے بعد موسیقی کا ساز و سامان خریدا  اورموسیقی کے سازوں کو ترتیب دیا اور آہستہ آہستہ موسیقی کا کام شروع کر دیا۔

اپنے موسیقی کے ہی ایک دوست کے ذریعہ ہمیں موسیقی کا پہلا کام مل گیا۔ ہم مشہور ہوتے گئے اور ہر جگہ موسیقی کے پروگرام کئے اور اس کے ذریعہ بہت زیادہ پیسہ بھی کمایا۔ ہم بہت مصروف زندگی بسر کر رہے تھے کہ ایک دن میرا وحشتناک ایکسیڈنٹ ہوا۔ ایکسیڈنٹ کے بعد میرے لیے سب کچھ بدل گیا۔ کوئی چیز پہلے کی طرح نہیں رہی۔ میں بہت گھبرا گیا تھا۔  پہلے کی زندگی کے بارے میں تعجب کرنے لگا۔ اس کی حقیقت کے متعلق میں کیوں یہاں تھا یہ زندگی کے لیے تھی رات چاند لگا کہ ان سب کا مقصد کیا ہے میں ہمیشہ خدا پر ایمان رکھتا تھا اور ملحد نہیں تھا لیکن میرا کسی آسمانی دین سے کوئی تعلق نہیں تھا ایکسیڈنٹ کے بعد میری تعریف تحریروں کا موضوع بدل گیا اور میری تحریروں کا موضوع خدا بن گیا میں نے خدا کے بارے میں لکھا اور اس کی تلاش میں چل پڑا مجھے تحریروں میں سکون کا احساس ہونے لگا لیکن میرے سامنے سوال تھا کہ اس زندگی کا مقصد کیا ہے؟۔

ایک رات میں نے عجیب قسم کا خواب دیکھا۔ میں نے دیکھا کہ میں ایک اور زمانے میں ہوں جس میں گاڑیاں اور ہوائی جہاز نہیں ہیں۔ میں بیابان میں ایک شہر کی دیواروں کے ساتھ کھڑا تھا۔ شہر کی طرف اونٹوں کے کاروان بڑھ رہے تھے۔ میں نے دیکھا کہ میرے پاس ایک سیاہ بالوں اور سیاہ داڑھی والا خوبصورت مرد کھڑا تھا۔ اس کے ہاتھ میں ایک چھڑی تھی اور وہ اس چھڑی سے ریت پر کچھ لکھ رہا تھا۔ پھر اس نے میری طرف دیکھا اور مجھ سے پوچھا: "میں جو کچھ لکھ رہا ہوں تم اسے پڑھ کر سمجھ رہے ہو"؟  میں نے کہا: نہیں، اور پھر میں بیدار ہو گیا۔

اس خواب کی وجہ سے میں کانپ اٹھا اور میں دو گھنٹے روتا رہا۔

بعد میں، میں نے یہ خواب مختلف افراد کے سامنے بیان کیا اور میرے کچھ دوستوں نے مجھے بتایا کہ اس خواب کی تعبیر دین اسلام ہے۔

میں نے اسلام کے متعلق پڑھنا شروع کیا۔ اس کے بعد میں صرف شہر آخن(Aachen) گیا اور وہاں کے ایک بڑے اسلامی مرکز میں جاکر کلمہ شہادتین پڑھا اور مسلمان ہو گیا۔

شہادتین کا اقرار کرنے کے بعد مسلمان کے معانی کو سمجھنے میں لگ گیا۔ روزانہ کی پانچ نمازوں کو یاد کیا، قرآن پڑھنا شروع کیا(مسلمان ہونے میں وقت لگتا ہے) مجھے اپنے وجود اور زندگی کے مقصد کے متعلق سوالوں کے جواب ملنے لگے۔ مجھے خدا کی عبادت اور بندگی میں سکون اور خوشی ملی۔ مجھے ایک نیا معاشرہ مل گیا اور یقینا میں ایک اچھا آدمی بن گیا۔

اسلام قبول کرنے سے پہلے میں غیر ملکیوں سے نفرت کرتا تھا لیکن اسلامی معاشرے کے تنوع کے متعلق مطالعہ کے بعد میں اپنے اندر موجود نسل پرستی سے باہر نکل آیا۔ پھر میں حج و عمرہ کے لئے خانہ کعبہ گیا جو کہ میرے لئے حیرت انگیز تجربہ تھا کہ سب لوگ خدا کی عبادت میں مشغول ہیں۔

میں جستجو کرنے والے افراد سے کہتا ہوں کہ آسمان کی طرف دیکھیں اور اس حیرت انگیز تخلیق کو دیکھیں کہ کس طرح خوبصورتی سے سب چیزیں خلق ہوئی ہیں۔ دل کی آواز کو سنیں تو  آپ کو خدا مل جائے گا اور اسلام کو بھی پا لو گے، اس زندگی کے مقصد کو حاصل کر لو گے اور سکون و خوشی آپ کا انتظار کر رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .