۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
امام جمعه قزوین

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین عبدالکریم عابدینی نے کہا کہ آج ہم انقلاب اسلامی کی بدولت جدید ترین اسلحے اور میزائل بنانے میں کامیاب ہوئے،آج اسلام اور نظام اسلامی کے دشمنوں کو ہماری جدید ٹیکنالوجی نے زیر نظر رکھے ہوئے ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قزوین سے،حجۃ الاسلام والمسلمین عبدالکریم عابدینی نے حسینیہ ثار اللہ میں منعقدہ سپاہ پاسداران انقلاب کے تعارفی اور الوداعی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حالیہ صدارتی انتخابات میں عالمی کفر کے مقابلے میں نظام اسلامی کی فتح پر دینی اقدار کے فروغ میں ہمیشہ سرگرم عمل رہنے والے آپ حضرات کی خدمت میں تبریک پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں دو ارادے ہیں: ایک خدا کا ارادہ ہے اور دوسرا شیطانی ارادہ ہے۔خدا فرماتا ہے کہ بعض نے خدا کے نور کو ختم کرنے کا ارادہ کیا لیکن خداوند ایسا نہیں چاہتا تھا اور ارادہ کیا کہ نور الٰہی باقی رہے اور تمام کائنات میں پھیل جائے۔

امام جمعہ قزوین نے سپاہ پاسداران کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ ایسا شجرہ طیبہ ہیں کہ آپ کی سرگرمیاں مقاومت اسلامی کی فتح کا سبب ہوتی ہیں۔خدا ہم سے فرماتا ہے کہ تم ہر لحاظ سے مضبوط جاؤ، اسلحے اور امکانات کے حوالے سے طاقت کی اعلیٰ ترین سطح پر پہنچ جاؤ۔وہ جوان جس کے ہاتھ میں اسلحہ ہو وہ خود اسلحے سے اہم ہے کہ وہ آپ معززین ہیں کہ ایمان کی طاقت سے اسلحوں کو عزت دے رہے ہیں۔

قزوین میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا کہ دفاع مقدس کے دوران مجاہدین کو نظامی اسلحہ محدود پیمانے پر دیا جاتا تھا اور ہمیں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا تھا لیکن آج ہم انقلاب اسلامی کی بدولت جدید ترین اسلحے اور میزائل بنانے میں کامیاب ہوئے،آج اسلام اور نظام اسلامی کے دشمنوں کو ہماری جدید ٹیکنالوجی نے زیر نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ سپاہ قدرت الٰہی کا مظہر ہے، مزید کہا کہ سپاہ یعنی مدافع مستضعفین جہاں،حتی ان لوگوں کا مدافع ہے جو مسلمان بھی نہیں ہیں اور اس چیز کا ہم نے مشاہدہ کیا کہ شہید سردار سلیمانی نے عراقی ایزدیوں کو کس طرح سے داعشی دہشت گردوں کے چنگل سے نجات دلائی اور یہ واضح کردیا کہ انقلاب اسلامی کا ہدف ہی مستضعفین جہاں کی حمایت ہے۔

استاد حوزہ علمیہ قزوین نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب کا کردار انقلاب کے آغاز سے لے کر آج تک بے مثال رہا ہے۔

امام جمعہ قزوین نے سپاہ پاسداران انقلاب کے صوبائی یونٹ میں منعقدہ تعارفی اور الوداعی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سابق کمانڈر سردار شاہرخی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور سردار رفیعی آتانی کو سپاہ پاسداران کے صوبائی نئے کمانڈر انچیف منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی دفاع مقدس میں عظیم خدمات کو خراج تحسین اور مزید کامیابی کی بارگاہ الٰہی میں دعا بھی کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .