حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عوامی تحریک برائے آزادی فلسطین کے سکیرٹری جنرل اور کمانڈر احمد جبرئیل (ابو جہاد) سوریہ کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔
شہید جہاد جبرئیل الائنس نے اس موقع پر اس الائنس کے بانی کی المناک رحلت پر تسلیت پیش کرتے ہوئے ان کی جہادی جد و جہد کو فلسطین کی آزادی تک جاری رکھنے کی تاکید کی اور مرحوم کی بلندی درجات اور مغفرت کے لئے دعا کی۔
احمد جبرئیل سن1938ء میں پیدا ہوئے اور مسلح جدوجہد پر یقین رکھتے ہوئے فلسطین کی آزادی کے لئے،عوامی تحریک برائے فلسطین کی بنیاد رکھی تھی۔
عوامی تحریک برائے آزادی فلسطین نے غاصب اسرائیلی حکومت کے خلاف متعدد کاروائیاں کیں ہیں اور ان میں سے ایک اہم کاروائی 1987ء میں کی جانے والی ہوائی کاروائی تھی۔