۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
سید منتظر مہدی

حوزہ/سید منتظر مہدی نے کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ جموں کشمیر کی انتظامیہ کو اس معاملے میں ہدایات جاری کریں کہ گرفتار شدہ عزاداروں کو فوری طور پر رہا کریں اور ان کے خلاف درج معاملات کو خارج کیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے لیڈر ایڈوکیٹ آغا سید منتظر مہدی نے دہلی میں نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے کئی ذمہ داروں سے ملاقات کی۔ ایڈوکیٹ منتظر مہدی نے محرم الحرام کے دوران وادی کشمیر کے اطراف و اکناف میں عزاداری کے جلوسوں پر طاقت کے بے تحاشا استعمال سے پیدا شدہ صورتحال سے کمیشن کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کمیشن کو بتایا کہ محرم الحرام کے جلوسوں کے ساتھ لوگوں کی بے پناہ عقیدت اور جوانوں کے گہرے جذبات وابستہ ہوتے ہیں۔
سید منتظر مہدی نے کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ جموں کشمیر کی انتظامیہ کو اس معاملے میں ہدایات جاری کریں کہ گرفتار شدہ عزاداروں کو فوری طور پر رہا کریں اور ان کے خلاف درج معاملات کو خارج کیا جائے۔ انہوں نے کمیشن سے اپیل کی کہ جو عزادار بینائی سے محروم ہوگئے ہیں، انہیں انسانی بنیادوں پر علاج و معالجہ کے لئے معاونت فراہم کی جائے۔ کمیشن نے آغا منتظر کو یقین دلایا کہ اس معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیا جائے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .