۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
طلاب انوار العلوم نے اپنے مشفق استاد کی یاد میں منعقد کی مجلس عزا

حوزہ/ حوزہ علمیہ آشتیان میں مقیم طلاب جامعہ امامیہ انوارالعلوم کے زیر اہتمام ایک مجلس عزا، براۓ ایصال ثواب چجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید رضا حیدر طاب ثراہ و مولانا سید حیدر علی اعلی اللہ مقامہ منعقد کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ آشتیان میں مقیم طلاب جامعہ امامیہ انوارالعلوم کے زیر اہتمام ایک مجلس عزا، ۱۴ستمپر بروز دوشنبہ بوقت ۵:۳۰۰ عصر، براۓ ایصال ثواب چجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید رضا حیدر طاب ثراہ و مولانا سید حیدر علی اعلی اللہ مقامہ منعقد کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق،مجلس کا آغاز مولانا امتیا حیدر روحانی نے تلاوت قرآن کریم سے کیا بعدہ مولانا یاسر قمی و کمیل ناصری نے بارگاہ اہلبیت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا اسکے بعد مجلس کو حجۃ الاسلام مولانا علی امام قمی نے امتحان الہی پر صبر کے عنوان سے خطاب فرمایا جبکہ مولانا محمد حیدر غازیپوری نے نظامت کے فرائض انجام دیۓ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .