۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
سویڈن

حوزہ/ اقوام عالم کی خاموشی پر مظاہرین   سیخ پا، مسلم اقوام سے بیدار ہونے کا کیا مطالبہ

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/ سویڈن میں بار دیگر قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف شمالی کشمیر کے احمد پورہ ماگام علاقے میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کرکے سویڈن حکومت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں قرآن پاک اور بینر بھی اٹھائے تھے ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سویڈن میں مسلسل قرآن پاک کی توہین ایک منصوبہ بند سازش ہے جس کے تحت پرامن مسلمانوں کے جذبات اور احساسات کو مجروح کرنے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی مسلسل کی جارہی ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ اقوام متحدہ ٹس سے مس نہیں ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم دشمن عناصر کو اقوم متحدہ نے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی لائسنس دے رکھی ہے ۔مظاہرین نے مسلم اقوام پر زور دیا کہ وہ بیدار ہوجائیں اور متحد ہوکر اس ناسور کا خاتمہ کریں جو بار بار مقدس کتاب قرآن پاک کی توہین کررہے ہیں اور ان شر پسند عناصر کو عبرتناک سزا دلانے کے لئے اقوام متحدہ کو مجبور کریں ۔

مظاہرین نے کہا کہ قرآن پاک ہماری رگ رگ میں بسا ہے لہذا اس کی توہین کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مسلم امہ سے اپیل کی کہ وہ سویڈن کے تمام اشیا کا مکمل بائیکاٹ کریں مظاہرین نے امریکہ اسرائیل اور برطانیہ کے خلاف بھی نعرے لگائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .