۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
ڈنمارک

حوزہ/ ڈنمارک کے وزیر انصاف و قانون پیٹر ہوملگارڈ نے جمعہ کو پریس کانفرنس سے خظاب میں کہا: جلد ایک قرارداد پیش کی جارہی ہے جس کے مطابق مذہبی مقدسات کی توہین پر پابندی عاید کی جائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈنمارک کے وزیر انصاف و قانون پیٹر ہوملگارڈ نے جمعہ کو پریس کانفرنس سے خظاب میں کہا: جلد ایک قرارداد پیش کی جارہی ہے جس کے مطابق مذہبی مقدسات کی توہین پر پابندی عاید کی جائے گی۔

انکا کہنا تھا: اس قانون کا مقصد توہین مقدسات اور قرآن سوزی جیسے اقدامات پرپابندی عاید کرنا ہے۔

مذکورہ اقدام ڈنمارک میں قرآن سوزی اور دنیا بھر میں شدید اعتراضات کے بعد اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے سوئیڈن اور ڈنمارک نے اعلان کیا تھا کہ عوامی مقامات پر قرآن سوزی کے اقدام پر پابندی پر غور کیا جارہا ہے۔

حالیہ ہفتوں میں ایران سمیت مختلف اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے ڈنمارک اور سوئیڈن اقدام کی شدید مذمت کی تھی اور انکے سفیر کی طلبی ہوئی تھی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .