۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
گستاخ قرآن مومیکا

حوزہ/ سویڈن میں مسلسل قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والے شخص کی لاش ناروے میں اس کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سویڈن میں مسلسل قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والے شخص ’’ سلوان صباح متی مومیکا ‘‘ کی لاش ناروے میں اس کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

سلوان مومیکا ایک عراقی پناہ گزین تھا جو کچھ عرصہ قبل قرآن کو نذرآتش کرنے کی وجہ سے سرخیوں میں تھا، اس عراقی شخصنے سویڈن میں پناہ لے رکھی تھی۔

آج صبح اعلان کیا گیا کہ اس کی لاش ناروے میں اس کے گھر سے برامد ہوئی ہے، پولیس نے اس کی موت کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مومیکا نے سوشل میڈیا X (سابق ٹویٹر)پر اپنے آخری پیغام میں لکھا:میں نے آج سویڈن چھوڑ دیا ہے اور اب نارویجن حکام کی مکمل حفاظت میں ناروے میں ہوں، میں نے ناروے میں پناہ اور بین الاقوامی تحفظ کے لیے درخواست دی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .