۲۶ آذر ۱۴۰۳ |۱۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 16, 2024
3

حوزہ/ سویڈن کی ایک عدالت نے مسلمانوں کی مقدس ترین کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی کے الزام میں ایک عراقی شہری کو ملک بدر کرنے کے انتظامیہ کے فیصلے کو منظور کر لیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سویڈن کی ایک عدالت نے مسلمانوں کی مقدس ترین کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی کے الزام میں ایک عراقی شہری کو ملک بدر کرنے کے انتظامیہ کے فیصلے کو منظور کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ سویڈن میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کی کوشش کر نے والے عراقی نژاد شہری سلوان مومیکا نے گزشتہ سال پولیس کی حفاظت میں رہتے ہوئے کئی بار عوامی سطح پر قرآن کی بے حرمتی کی، لیکن اب سویڈش حکومت نے مومیکا کو سویڈن سے ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مومیکا نے اسٹاک ہوم کی ایک مسجد کے سامنے قرآن مجید کو نذر آتش کیا، جس پر سویڈن اور دنیا بھر کے مسلمانوں کا شدید ردعمل سامنے آیا، آزادی اظہار رائے کے بہانے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور ایسے جرائم انجام دینے والوں کو تحفظ دینے پر کئی مسلم ممالک نے سویڈن پر سرکاری طور پر اعتراض کیا تھا اور مسلمانوں نے سویڈن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

سویڈن پر غیر معمولی دباؤ کے بعد، سویڈش حکومت نے مومیکا کے رہائشی اجازت نامے اور پناہ کے دستاویزات کی چھان بین کی، جس میں بے شمار بے ضابطگیاں پائی گئیں۔

اب سویڈن کی ایک عدالت نے بھی قومی سلامتی اور قومی مفادات کو خطرے میں ڈالنے پر گستاخ قرآن و اسلام سلوان مومیکا کو ملک سے ڈی پورٹ کرنے کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .