حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے برطانوی جاسوس کو پھانسی دینے کے معاملے پر لندن حکومت کے حکام کے بیانات کے جواب میں لکھا کہ برطانیہ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی سے چھیڑ چھاڑ کی کوشش کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔
ناصر کنعانی نے ٹویٹ کیا کہ برطانوی حکومت کا شور شرابہ اور کچھ انسانی حقوق کے کارکنوں کی اس کی حمایت میں بیان بازی، ان کی قانون شکنی پر آمادگی ظاہر کرتی ہے۔
اس برطانوی حکومت میں جہاں پرنس ہیری کو 25 افغانوں کو بے دردی سے قتل کرنے کی مذمت کی جا رہی ہے، اسے دوسروں کو نصیحت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
واضح رہے کہ چند دنوں پہلے ایرانی نژاد برطانوی شہری کو ایک انتہائی حساس مقدمے میں ایران کے خلاف جاسوسی کرنے کے عوض بھاری رقوم وصول کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔