۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
جاسوس

حوزه/ ایران کے شہر مازندران میں ایک افغان جاسوس کو شناخت کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت انٹیلیجنس فورسز، سربازان گمنام امام زمانہ (ع) کی کوششوں سے مازندران شہر میں ایک افغان شہری کو جاسوسی کے الزام میں شناخت کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، افغانستان کے یہ شہری، افغانوں کو ایران میں غیر قانونی طور پر لانے میں مصروف عمل تھا اور اس مجرم کے پاس متعدد غیر قانونی کارڈز بھی تھے۔

واضح رہے کہ یہ افغان شہری 39 سال سے ایران اور ایرانی شہر مازندران میں سرگرم اور مقیم تھا۔

رپورٹ کے مطابق، گرفتار کئے گئے یہ افغان شہری جاسوسی، چوری، رشوت خوری اور افغانستان میں نیابتی جاسوسی خدمات کیلئے ایرانی انتظامی اداروں کے کچھ کارکنوں کو منحرف کرکے خفیہ معلومات تک رسائی اور اسلامی جمہوریہ ایران میں افغانوں کو لانے جیسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

واضح رہے کہ ملزم کو افغانستان میں کئی بار گرفتار کیا گیا اور ہر بار اطلاعات کی فراہمی کے بعد اسے فوری رہا کر دیا گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گرفتار مجرم نے ایران کے شمالی علاقوں میں اپنا تعارف، افغان نمائندہ اور اقوام متحدہ کے نمائندے کے طور پر کرایا تھا جو کہ ایرانی اینٹلیجنس فورسز، سربازان گمنام امام زمان علیہ السلام کے ہاتھوں گرفتار ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .