بدھ 19 نومبر 2025 - 13:57
حوزہ علمیہ میں مطالعہ کی ثقافت کو فروغ دینا ضروری ہے / علماءِ سلف کی علمی میراث پر توجہ دی جائے

حوزہ/ مدرسہ علمیہ حاج حسن صالح، رشت کے طلباء اور ذمہ داروں کے ایک وفد نے ہفتۂ کتاب اور کتابخوانی کے موقع پر حجت الاسلام سید صالح رودباری سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ علمیہ حاج حسن صالح، رشت کے طلباء اور ذمہ داروں کے ایک وفد نے مرحوم آیت اللہ سید مجتبی رودباری کے فرزند حجت الاسلام سید صالح رودباری سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات مطالعہ کی ثقافت کو فروغ دینے اور حوزہ علمیہ کی علمی میراث پر توجہ مرکوز کرنے کے مقصد سے منعقد کی گئی۔

حجت الاسلام رودباری نے طلباء کی علمی و روحانی ترقی میں کتاب کے اہم مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حوزہ میں گہرے اور مسلسل مطالعہ کی روایت کو زندہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے مرحوم آیت اللہ رودباری کی تحقیق و جستجو کے اہتمام کو یاد کرتے ہوئے طلباء کو علماءِ سلف کی بیش قیمت علمی میراث سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے پر تاکید کی۔

حجت الاسلام رودباری نے حوزہ کی لائبریریوں کی تقویت اور اصیل علمی مصادر پر توجہ دینے کو طلباء کی علمی سطح بلند کرنے کے لیے لازم قرار دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha