حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی انتقال کرگئے ہیں، اس خبر کے فورا بعد حوزہ نیوز کے نمائندے نے انکے رشتہ داروں سے رابطہ کیا جس میں انہوں نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ شاہرودی اس وقت مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت انتہائی تشویشنا ک بتائی جارہی ہے۔
تاہم سوشل میڈیا پر یہ روایت رہی ہے کہ کسی بھی خبر کی تصدیق کیے بغیر ہی اسے تیزی کے ساتھ شیئر کیا جاتاہے اور صارفین اسے حقیقت سمجھ لیتے ہیں لیکن دراصل حقیقت کچھ اور ہی ہوتی ہے۔