۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
آیت اللہ مکارم شیرازی

حوزہ/حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے مرحوم آیت الله امینی کی اسلام و انقلاب کی خدمت میں خالصانہ و مجاہدانہ کوشش کی تقدیر و تعریف کی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے آیت الله امینی کے انتقال کی مناسبت سے تعزیتی پیغام میں تاکید کی : انہوں نے اپنے زمانہ میں اسلامی نظام کے مختلف اداروں میں اسلام و انقلاب کی بڑی خدمت کی ہے ۔

مرجع تقلید کے پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے :

بسم الله الرحمن الرحیم

عالم ربانی آیت الله آقای امینی (رحمہ الله علیہ) کی افسوس ناک نقصان غم و اندوہ کا سبب بنا ہے ۔ انہوں نے اپنے زمانہ میں اسلامی نظام کے مختلف اداروں میں اسلام و انقلاب کی بڑی خدمت کی ہے ۔ مستحکم نظر و وسیع فکر کے حامل تھے اور ہر مقام پر حق و حقیقت کی طرفداری کی ہے ۔

ہماری طرف سے اس عظیم نقصان پر حوزہ علمیہ قم اور مرحوم کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور ان کے درجات کی بلندی اور تمام پسمندگان کو صبر جمیل عنایت کرنے کی خداوند کریم کی بارگاہ میں دست بہ دعا ہوں ۔

قم ـ ناصر مکارم شیرازی

۲۵ اپریل ۲۰۲۰

6 اردیبهشت 1399

تبصرہ ارسال

You are replying to: .