حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے جید عالم دین آیت الله محقق کابلی جو حوزه علمیہ قم میں مقیم تهیں کل رات کو قم المقدسہ میں دعوت حق پر لبیک کہہ گئے۔
یہ عالم ربانی نجف اشرف میں آیت الله العظمی خویی(ره) کے شاگردوں میں سے تهیں اور درجہ اجتهاد پر فائز هونے کے بعد عرصہ دراز سے کابل اور قم کے دینی مدارس میں تدریس اور شاگردوں کی تربیت اور اسلامی تعلیمات کی ترویج میں مصروف تهے اور افغانی عوامی جهاد کے دور میں بهی افغانستان کے مسلم عوام کی رہنمائی اور قیادت کرتے رہے۔
آیت الله محقق کابلی کی رحلت کے بعد افغانستان شیعہ علماء کونسل نے ایک بیان جاری کی جس میں افغانستان میں تین روزه سوگ منانے کے لئے حوزات علمیہ میں عام تعطیل کا اعلان کیا۔