۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
مولانا عزیز الحسن مرحوم

حوزہ/آپ وقت تحصیل قم ہی میں استاد کے لقب سے یاد کیے جاتے تھے مرحوم نے نیک نامی کے ساتھ زندگی گذاری اور دین کی ترویج کی خاطر شاگردوں کی تربیت کرتے رہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نہایت ہی افسوسناک خبر موصول ہوئی کہ شیعہ عالم دین مرحوم حجة الإسلام مولانا سيد عزيز الحسن (رحمۃ اللہ علیہ) اس دار فانی سے دار بقا کی طرف رحلت فرما گئے۔

مولانا مرحوم نے کم عمری میں دار فانی سے دار بقاء کی جانب سفر اختیار کیا اس مختصر سی عمر میں اپنے وطن نوگانواں سادات اور ملک و ملت  کا نام روشن کیا، آپ وقت تحصیل قم ہی میں استاد کے لقب سے یاد کیے جاتے تھے مرحوم نے نیک نامی کے ساتھ زندگی گذاری اور دین کی ترویج کی خاطر شاگردوں کی تربیت کرتے رہے۔

آپ ہندوستان کے ایک برجستہ عالم دین اور مبلغ تھے کہ جن کی رحلت ہندوستان کے تمام مدارس، اور خاص کر مرحوم کے نزدیکی افراد اور وہ عوام جو ان کی مجالس سے مستفیض ہوتی تھی ایک بہت بڑا صدمہ ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .