۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مصباح یزدی

حوزہ/ بزرگ عالم دین امام خمینی رح اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے عظیم حامی آیت اللہ مصباح یزدی انتقال کر گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بزرگ عالم دین امام خمینی رح اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے عظیم حامی آیت اللہ مصباح یزدی کچھ دنوں سے شدید بیمار تھے جسکے سبب انہیں تہران کے ہاسپٹل میں اڈمت کیا گیا تھا۔ آج شام دار فانی کو الوداع کہا۔

انا للہ وانا الیہ راجعون

آپ نظام و حکومت اسلامی کے مستحکم ستون، فیلسوف، مفسر قرآن اور استاد اخلاق ہونے کے ساتھ ساتھ دور حاضر میں مغرب کی جانب سے اسلام و دین پر اٹھنے والے اعتراضات کے جوابات دینے میں بھی صف اول میں دکھائی دیتے تھے۔

حوزہ علمیہ میں فلسفہ اسلامی کے طلاب کے لیے انہی کی لکھی کتاب "آموزش فلسفہ” بطور نصاب داخل ہے۔

آپ آیت اللہ بہجت، امام خمینی، علامہ طباطبائی اور آیت اللہ بروجردی کے شاگردوں میں سے تھے۔

آیت اللہ مصباح یزدی مجلس خبرگان رهبری کے بھی رکن تھے۔

ہم حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے ممتاز عالم دین کی وفات پر تعزیت پیش کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • SHABREZ ABBAS PK 20:21 - 2021/01/01
    0 0
    إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّ إِلَيْهِ رَاجِعُونَ INNA LILLAHI WA INNA ILAYHI RAJIUN
  • Syed tahur ali CD 20:37 - 2021/01/01
    0 0
    Inna lillah e wa inna elyhe rajaoon