۱۷ تیر ۱۴۰۳ |۳۰ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jul 7, 2024
شہباز شریف

حوزہ / قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کا 24واں اجلاس منعقد ہورہا ہے۔ جس میں رکن ممالک کے سربراہان مملکت شرکت کررہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کا 24واں اجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں رکن ممالک کے سربراہان مملکت شرکت کر رہے ہیں۔

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے خطاب کے دوران کہا: اسرائیل فلسطین میں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔ عالمی عدالت انصاف نے بھی اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیا ہے ہم فلسطین میں فوری طور پر غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: غیرملکی قبضے کی وجہ سے تنازعات سر اٹھا رہے ہیں اور تنازعات کے سبب انسانیت کو مسائل کا سامنا ہے اس لیے پرُامن بقائے باہمی کے لیے تنازعات کا پرامن حل ضروری ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا: یہ اجلاس ایسے موقع پر ہورہا ہے جب فلسطینیوں کو انسانیت سوز مظالم کا سامنا ہے، ہزاروں فلسطینی بچے شہید ہوچکے ہیں، اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے عالمی عدالت انصاف نے بھی اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیا ہے ہم فلسطین میں فوری طور پر غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: دنیا میں اس وقت اسلامو فوبیا ایک بڑا مسئلہ ہے ہمیں اس مسئلے کے حل کے لیے بھی مل کر کام کرنا چاہیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .