۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مدیران حوزه علمیه هندوستان

حوزہ / ہندوستان میں خواہران کے دینی مدارس کی پرنسپل حضرات پر مشتمل ایک وفد نے ایران کے شہر قم میں موجود جامعۃالزہراء (س) میں تجربیات میں اضافہ پر مبنی شارٹ کورس میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں خواہران کے دینی مدارس کی پرنسپل حضرات پر مشتمل ایک وفد نے ایران کے شہر قم میں موجود جامعۃالزہراء (س) میں تجربیات میں اضافہ پر مبنی شارٹ کورس میں شرکت کی ہے۔

ہندوستان میں خواہران کے دینی مدارس کی ان پرنسپل حضرات کا تعلق کشمیر، کلکتہ، گجرات، الہ آباد، پونا، بنگلور اور دہلی وغیرہ سے ہے۔ وہ زیارات اور جامعۃ الزہرا (س) میں تجربیات میں اضافہ پر مبنی شارٹ کورس میں شرکت کرنے کے لیے ایران پہنچی ہیں۔

یاد رہے کہ جامعۃالزہراء (س) کے اپنی فارغ التحصیل طالبات سے روابط کے فروغ کے سلسلہ میں منعقدہ اس شارٹ کورس میں باہمی روابط کے فروغ کے علاوہ انہیں مینجمنٹ اور تدریس کے شعبے میں مفید مشورے، شبہات اور دینی سوالوں کے جوابات اور دیگر دینی و معاشرتی مشکلات سے نمٹنے کے لیے رہنمائی کی جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .