حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ہر سال کی طرح امسال بھی محرم الحرام 1447ھ/2025ء، سندھ،بلوچستان میں عشرہ مجالس کا انعقاد، قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور مرکزی سیکرٹری جنرل، شیعہ علماء کونسل پاکستان و چئیرمین، زہرا (س) اکیڈمی پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی زیر نگرانی اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر انتظام مرد و خواتین کے لیے قریہ قریہ فرش عزا کا اہتمام کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان مجالس و عزاداری میں مبلغین و مبلغات حضرت سیدالشہداء امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا جانثاروں کی عظیم قربانی اور مقصد قیام اور احیائے حسینیت پر عوام الناس میں فکر حسینی کی ترویج میں مصروف ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ضلع دادو سندھ میں "160"، ضلع قمبر شہدادکوٹ "165"، ضلع نوابشاہ "80"، ضلع سانگھڑ "90" مجموعی طور پر "495" مقامات پر مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔










آپ کا تبصرہ