۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
ماه محرم

حوزہ / ایران کے صوبہ خراسان رضوی میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: واقعہ کربلا کے 1400 سال گزر جانے کے بعدبھی آج ہم دینِ اسلام کی ترقی و پیشرفت کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ خراسان رضوی میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ علم الہدی نے کہا: زیارتِ عاشورا انتہائی باعظمت و ہزاروں برکات کی حامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا: زیارتِ عاشورا ان موضوعات میں سے ایک ہے جن کے بارے میں بعض بزرگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حدیث قدسی ہے۔ حضرت امام باقر علیہ السلام نے ایک خاص اور مخلص شیعہ صفوان جمال کو زیارتِ عاشورا کی تعلیم دی۔

آیت اللہ علم الہدی نے کہا: امام باقر علیہ السلام نے یہ بھی فرمایا ہے کہ "ہمارے شیعوں میں سے جس کے لئے بھی ممکن ہو تو وہ ہر روز اس زیارت کو پڑھے" کیونکہ یہ بابرکت زیارت انسانوں کے لیے بہت سے اثرات اور برکات کی حامل ہے اور اس میں انتہائی خاص نصیحت آموز نکات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: زیارتِ عاشورا میں دشمنان اہل بیت (ع) اور ان کے کاموں سے نفرت کا بھی درس ملتا ہے جو کہ عموماً دیگر زیارتوں میں نہیں ہے۔

صوبہ خراسان رضوی میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: قیامِ کربلا کی وجہ سے آج دنیا بھر میں اسلام کا بول بالا ہے لہذا یہ عظیم دکھ اور مصیبت درد و الم کے ساتھ ساتھ دنیوی اور اخروی زندگی کے لئے ہزاروں فوائد کی بھی حامل ہے، جن کے لیے ہمیں خداوند متعال کا شکر گزار ہونا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .