۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
کورس

حوزہ/ الزہراء سوسائٹی نے اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے تعاون سے اسٹوڈنٹس کے لیے ایک خصوصی اقدام کا آغاز کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت اسٹوڈنٹس کے لیے ویب سائٹ ڈیویلپمنٹ اور ڈراپ سروسنگ (ڈیجیٹل مارکیٹنگ) کی آنلائن کلاسز متعارف کرائی جا رہی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آج کی دنیا تیزی سے ڈیجیٹل ہو چکی ہے، اور روزگار کے مواقع بھی اسی ڈیجیٹل دنیا سے منسلک ہو گئے ہیں۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے، الزہراء سوسائٹی نے اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے تعاون سے اسٹوڈنٹس کے لیے ایک خصوصی اقدام کا آغاز کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت اسٹوڈنٹس کے لیے ویب سائٹ ڈیویلپمنٹ اور ڈراپ سروسنگ (ڈیجیٹل مارکیٹنگ) کی آنلائن کلاسز متعارف کرائی جا رہی ہیں۔

https://webclasses.alzahrasociety.com

یہ آنلائن کلاسز نہ صرف جدید ڈیجیٹل مہارتوں کو سیکھنے اور روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی بلکہ دینی و مذہبی تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ طریقے سے معاشی حالت کو بہتر بنانے میں بھی معاون ثابت ہوں گی۔ اس پروگرام کا مقصد ہے کہ اسٹوڈنٹس نہ صرف جدید مہارتیں حاصل کریں بلکہ اپنے دینی و مذہبی تقاضوں کو بھی پورا کرتے ہوئے ایک باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔

دلچسپی رکھنے والے اسٹوڈنٹس سے گزارش ہے کہ جلد از جلد نیچے دیے گئے لنک پر رجسٹریشن کریں اور اس قیمتی موقع سے فائدہ اٹھائیں:

آنلائن ایڈمیشن کے لیے یہاں رجسٹر کریں

شیعہ برادری کے لیے مفت آنلائن کورسز: ویب سائٹ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ سیکھیں

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • سید محمد یعسوب زیدی FR 20:23 - 2024/10/07
    0 0
    مجھے ویب سائٹ کورس کرنا ہے
  • Mukhtar Ahmad PK 10:40 - 2024/10/08
    0 0
    I want doing both if you permission to do me