۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
رهبر انقلاب
حجۃ الاسلام والمسلمین خسروشاہی کی رحلت پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

حوزہ / عالم مجاہد مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین سید ہادی خسروشاہی کی رحلت پر رہبر انقلاب اسلامی نے تعزیتی پیغام صادر کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی کے اس تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالم مجاہد مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین سید ہادی خسروشاہی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت پر مرحوم کے خاندان، پسماندگان اور ان کے قلمی آثار کے دلدادہ افراد کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔ مرحوم نے اپنی زندگی کے ۶۰ سال علمی مقالات، ترجموں اور کتب کی تالیف کے ذریعہ معارف اسلامی کی تبلیغ کی۔ اتحاد بین المسلمین اور ویٹیکن اور قاہرہ میں ہمارے اس مذہبی دوست کی خدمات کو بھی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ انتھک شخص تھے۔ خداوند  ان کی مغفرت کرے، ان پر اپنی رحمت نازل کرے اور انہیں اپنے اجداد طاہرین(ع)کے ساتھ محشور فرمائے۔

سید علی خامنائی

29  فروری 2020ء

تبصرہ ارسال

You are replying to: .