۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
محمد جواد ظریف

حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف منظم یافتہ تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران صدیوں سے ہندوستان کا دوست رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کل رات ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ملکِ ایران ہندوستانی مسلمانوں کے خلاف چلنے والی منظم پر تشدد لہروں کی مذمت کرتا ہے۔

صدیوں تک ہندو ایران کے مابین دوستی رہی ہے، ہم ہندوستانی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام ہندوستانیوں کی سلامتی کا خیال رکھا جائے اور جنونی تشدد کا راستہ روکا جائے۔
آگے بڑھنے کا راستہ امن اور قانونی بالادستی سے ہوکر گزرتا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں اب تک مسلمانوں کے خلاف تشدد اور کشیدگی میں 46 سے زائد افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .