۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا حیدر عباس رضوی

حوزہ/ ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر مولانا سید حیدر عباس رضوی نے بیان کیا کہ سیاسی شعور پیدا کرنے کے لئے اپنے بچوں کی سیاسی تربیت کیجئے اور یہ بغیر دولت علم کے ممکن نہیں لہذا بچوں کی اچھی تعلیم کا بندوبست کرنا ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اعظم گڑھ/ نسل ابوسفیان سے آل سعود کے سیاہ کارناموں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اسی سلسلہ کی ایک کڑی سعودی عرب میں تب نظر آئی جب چالیس سے زائد خورد و کلاں،پیر و جواں شیعوں کو شہید کر دیا گیا۔

مولانا سید حیدر عباس رضوی نے اعظم گڑھ کے موضع خطیب پور میں مجلس سے خطاب کے دوران بیان کیا کہ ہمارا دشمن لاکھ کوشش کر لے لیکن اسے اپنے ناپاک عزائم میں ہرگز کامیابی ملنے والی نہیں ہے۔پاکستان،افغانستان اور سعودی عرب میں شیعہ کشی آل سعود اور اسلام دشمن عناصر کی بوکھلاہٹ واضح کر رہی ہے جس کا اصل سبب حقیقی اسلام کی بڑھتی مقبولیت ہے۔آل سعود طاغوت کے ہاتھ کی کٹھپتلی بن کر تشیع کا خاتمہ چاہتے ہیں جو ہرگز ممکن نہیں۔

مولانا سید حیدر عباس نے اپنے بیان میں ماہ شعبان کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے اضافہ کیا کہ اسلام اپنے پیروکاروں کو مالدار دیکھنا چاہتا ہے اسی لئے کسب معاش کی ترغیب و تشویق جا بجا موجود ہے۔لیکن اگر یہی کسب معاش والدین کے حقوق کی پائمال کا سبب بنے تو ایسے میں والدین کے حقوق مقدم ہوں گے۔

روایت کا سہارا لیتے ہوئے مولانا نے بیان کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بیان فرمایا کہ والدین کی خدمت کے لئے ایک شب و روز ان کے پاس رکنا راہ خدا میں ایک سال جہاد کرنے سے افضل ہے۔ جوانوں کو اپنا خاص مخاطب بنا کر خطیب مجلس نے تاکید کی کہ انتظار یعنی حاکمیت قرآن پر ایمان۔انتظار یعنی محنت و مشقت۔جب پیغمبر خاتم سے دریافت کیا گیا کہ مالک کے نزدیک سب سے منفور اور مبغوض انسان کون ہے تو جواں دیا جو راتوں میں مردوں کی طرح سوتا ہے اور دنوں میں سستی و کاہلی کرتا ہے۔

ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر مولانا سید حیدر عباس رضوی نے بیان کیا کہ سیاسی شعور پیدا کرنے کے لئے اپنے بچوں کی سیاسی تربیت کیجئے اور یہ بغیر دولت علم کے ممکن نہیں لہذا بچوں کی اچھی تعلیم کا بندوبست کرنا ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ موضع خطیب پور میں مرحوم سید سلطان رضا اور دیگر مرحومین کے ایصال ثواب کی مجالس کا اہتمام ہوا۔پہلی مجلس صبح دس بجے تلاوت کلام پاک سے شروع ہوئی۔جسے مولانا سید حیدر عباس رضوی نے خطاب کیا۔مجلس کے فورا بعد مولانا موصوف کی اقتدا میں نماز جماعت کا اہتمام ہوا۔دوسری مجلس نماز مغرب بعد ہوئی جس سے جامعہ امام مہدی علیہ السلام اعظم گڑھ کے پرنسپل مولانا سید سلطان حسین صاحب نے خطاب فرمایا۔قرب و جوار کے مومنین نے بھرپور شرکت فرمائی۔بانیان مجالس نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .