حوزہ نیوز ایجنسی کی المسیرہ ٹی وی چینل کے مطابق، جارح سعودی اتحاد نے عید الفطر کے باوجود الحدیدہ پر راکٹ اور توپخانے سے حملے اور اس صوبے کے اوپر جاسوسی پروازیں انجام دیں۔ اس طرح اس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 106 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
سعودی عرب امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے مختلف ناجائز اہداف کے حصول کے لئے یمن پر وحشیانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے ۔ یمن پر سعودی عرب کے حملوں کا ایک مقصد اپنی کٹھ پتلی منصور ہادی کی حکومت کو دوبارہ اقتدار میں لانا تھا۔