۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
امارات و اسرائیل

حوزہ/ اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ علاقوں میں متحدہ عرب امارات کے پہلے سفیر "محمد محمود آل خاجہ" کی بین گوریون ایئرپورٹ پر آمد کی اطلاع دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ علاقوں میں متحدہ عرب امارات کے پہلے سفیر "محمد محمود آل خاجہ" کی بین گوریون ایئرپورٹ پر آمد کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اماراتی سفیر اسرائیلی صدر روون ریولن کو اپنی اسناد پیش کریں گے۔

تاہم اس سے قبل دبئی میڈیا نے اعلان کیا تھا کہ محمد محمود آل خاجہ نے اسرائیلی حکومت میں متحدہ عرب امارات کے پہلے سفیر کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔

یہ اقدامات سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے توسط سے، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین 15 ستمبر 2020ء کو وائٹ ہاؤس میں ہونے والے امن معاہدے پر عمل درآمد کا ایک حصہ ہیں۔ 

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کے لئے باضابطہ درخواستوں کا تبادلہ کیا ہے تاہم ایک باخبر ذرائع نے بتایا کہ ابوظہبی میں اسرائیلی سفارت خانہ دنیا کا سب سے بڑا صہیونی سفارت خانہ ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .