۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
صہیونیوں کو شہریت

حوزہ/ فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے متحدہ عرب امارات کے ذریعہ 5 ہزار صہیونیوں کو شہریت دینے کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی ریپورٹ کے مطابق، یمن کے المسیرا ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے جہاد اسلامی موومنٹ کے ترجمان، طارق سلمی نے کہا کہ 5 ہزار اسرائیلیوں کو متحدہ عرب امارات کی شہریت دینا قابل مذمت ہے اور یہ فیصلہ متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں کے ماتھے پر ایک نیا کلنک ہے۔

انہوں نے اسرائیل سے وابستہ عرب حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی پالیسی پر نظر ثانی کریں کیونکہ حالیہ غزہ اسرائیل جنگ میں صہیونی حکومت کی شکست واضح ہوچکی ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں امارات لیکس نامی ایک ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ پچھلے تین ماہ کے دوران متحدہ عرب امارات نے 5 ہزار اسرائیلیوں کو شہریت دی ہے۔

گذشتہ سال ستمبر میں ، متحدہ عرب امارات اور بحرین ، جو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعہ پیوست ہوئے تھے، اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لئے ایک معاہدہ کر لیا تھا جس پر عالم اسلام کی طرف سے تنقید کی گئی اور فلسطینیوں نے اسے اپنی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف سمجھا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .