۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
ایرانی طلباء نے متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے سامنے کیا احتجاجی مظاہرہ

حوزہ/ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات کے مابین ہونے والے شرمناک معاہدے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور آج ایران کے طلباء نے بھی تہران میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران کے طلباء نے دارالحکومت تہران میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے علاقے میں اسرائیل کی دشمنانہ پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے زبردست احتجاج کیا۔

مظاہرین نے جن کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ تھے امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے عالمی سامراج کے خطرناک اقدامات سے اپنی نفرت و بیزاری کا اظہار کیا۔

ایرانی طلباء نے احتجاجی مظاہرے میں تل ابیب کے ساتھ ابو ظہبی کے معاہدے کو شیطانی معاہدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے یہ معاہدہ کرکے عالم اسلام میں اپنی رسوائی کا سامان فراہم کیا ہے۔ اس احتجاجی مظاہرے کے اختتام پر ایک بیانیہ بھی جاری ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے بعد متحدہ عرب امارات کی حکومت متحدہ امریکہ اور اسرائیل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .