۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله جنتی

حوزہ / ایرانی گارڈین کونسل کے جنرل سیکرٹری نے متحدہ عرب امارات کے غاصب صہیونی حکومت سے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ تعلقات اسرائیل کی بقاء میں کوئی مدد نہیں کر سکتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی گارڈین کونسل کے جنرل سیکرٹری آیت اللہ احمد جنتی نے اس کونسل کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے محرم الحرام کی آمد پر حاضرین کو تعزیت و تسلیت پیش کی اور متحدہ عرب امارات کے غاصب صہیونی حکومت سے تعلقات اور ان کے درمیان انجام پانے والے امن معاہدے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ امن معاہدہ شرم آور ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اگرچہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے خلیج فارس کے ممالک سالہا سال سے بچوں کی قاتل صیہونی حکومت سے مخفیانہ تعلقات رکھتے تھے لیکن مسلمان، دشمن کے اعلی کار اپنے حکام کی خیانتوں کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے۔

آیت اللہ جنتی نے متحدہ عرب امارات کے اس اقدام کی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی جانب سے مذمتی بیان کو سراہتے ہوئے کہا: امارات کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات اس غاصب حکومت کو نابود ہونے سے ہرگز نہیں بچا سکتے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .