۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ دسیوں لاکھ عراقی عوام نے ملینز مارچ کر کے امریکہ کے غاصبانہ قبضے سے اپنی نفرت کا اظہار کیا مگر امریکہ اپنے استکباری روئیے کے باعث اقوام عالم کی سوچ و مطالبات اور مفادات کو پامال کرتا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جیکب آباد/ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یونٹ جیکب آباد کے زیر اہتمام اسٹار اکیڈمی جیکب آباد میں درسی نشست منعقد ہوئی۔ درسی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے سورہ والعصر کے ذیل میں گفتگو اور حالات حاضرہ پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ انسان خسارے اور نقصان میں ہے سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل انجام دیئے اور ایک دوسرے کو حق اور صبر کی تلقین کرتے رہے۔ سیدھے راستے پر چلنے کے لئے اھل حق کو ہمیشہ تلقین اور نصیحت کی ضرورت ہوتی ہے۔ حق اور صبر کی یادآوری اھل حق کی استقامت کا سبب بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی جنرل مکنزی کی جانب سے ڈھائی ہزار فوجیوں کی عراق میں مزید تعیناتی کا اعلان عراق کی مقدس اسلامی سر زمین پر غاصبانہ قبضے کے استکباری منصوبے کا تسلسل ہے جبکہ عراقی عوام اور پارلیمنٹ غاصب امریکی افواج سے سر زمین عراق کے انخلاء کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ دسیوں لاکھ عراقی عوام نے ملینز مارچ کر کے امریکہ کے غاصبانہ قبضے سے اپنی نفرت کا اظہار کیا مگر امریکہ اپنے استکباری روئیے کے باعث اقوام عالم کی سوچ و مطالبات اور مفادات کو پامال کرتا رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .