۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
العزم علمی و ثقافتی مرکز

حوزہ/ ہم وقف بورڈ کے حالیہ الیکشن میں ان نام نہاد متولیوں کی جانب سے کتاب خدا کی صداقت پر حرف اٹھانے والے ملعون کے حق میں حق رائے استعمال کرنے کی شدید اور پر زور مذمت کرتے ہیں ۔اور ملک کے با شعور عوام کے مختلف طبقوں سے ان ملعونوں کے مکمل بائکاٹ کی اپیل کرتے ہیں جنہوں نے اس نازک وقت میں صدائے ھل من  کو نہ سن کر ،اس آواز پر لبیک کہا جو یزیدیت کی طرف پکار رہی تھی عنقریب ہی یہ لوگ اپنے اس اقدام کے نتائج کو اپنے سامنے دیکھیں گے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اراکین العزم علمی و ثقافتی مرکز قم نے اترپردیش شیعہوقف بورڈ کے حالیہ الیکشن میں ان نام نہاد متولیوں کی جانب سے گستاخ قرآن مجید وسیم رضوی کے حق میں حق رائے استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے  اور ملک کے با شعور عوام کے مختلف طبقوں سے ان ملعونوں کے مکمل بائکاٹ کی اپیل کی ہے۔

بیانیہ کا مکمل متن اس طرح ہے:

باسمہ سبحانہ 

قال الحسین علیہ السلام: 
اِنَّ النّاسَ عَبيدُ الدُّنْيا وَ الدِّينُ لَعْقٌ عَلى اَلْسِنَتِهِمْ يَحوطونَهُ ما دَرَّتْ مَعائِشُهُمْ فَاِذا مُحِّصوا بِالْبَلاءِ قَلَّ الدَّيّانونَ۔(تحف العقول،ج١، ص٢٤٥)

ترجمہ: بیشک لوگ دنیا کے غلام ہیں اور دین ان کے لۓ   محض   لقلقہ زبانی کے اور کچھ  نہیں ہےیہ  اس وقت تک زبان پر دین کا ورد کرتے ہیں جب تک ان کی معیشت چلتی ہے جب انہیں میدان امتحان میں لایا جاتا ہے تو دیندار کم ہو جاتے ہیں ۔

افسوس ! ایک بار پھر دنیا پرستوں کے ٹولے نے واضح کر دیا کہ وہ کسی کے نہیں ہیں۔ کتاب خدا کی اہانت کے سنگین جرم کے ساتھ بے شمار کالی کرتوتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک ظالم و جاہل کی حمایت وہی کر سکتا ہے جس کا ایمان آخرت و خدا پر نہ ہو ۔ جو دین کو زبانی ذائقے سے بڑھ کر اہمیت نہ دیتا ہو۔

ہم وقف بورڈ کے حالیہ الیکشن میں ان نام نہاد متولیوں کی جانب سے کتاب خدا کی صداقت پر حرف اٹھانے والے ملعون کے حق میں حق رائے استعمال کرنے کی شدید اور پر زور مذمت کرتے ہیں ۔اور ملک کے با شعور عوام کے مختلف طبقوں سے ان ملعونوں کے مکمل بائکاٹ کی اپیل کرتے ہیں جنہوں نے اس نازک وقت میں صدائے ھل من  کو نہ سن کر ،اس آواز پر لبیک کہا جو یزیدیت کی طرف پکار رہی تھی عنقریب ہی یہ لوگ اپنے اس اقدام کے نتائج کو اپنے سامنے دیکھیں گے ۔


إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِنَا سَوْفَ نُصْلِيهِمْ نَارًا كُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُودُهُم بَدَّلْنَاهُمْ جُلُودًا غَيْرَهَا لِيَذُوقُوا الْعَذَابَ ۗ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَزِيزًا حَكِيمًا ( سوره نساء آیت٥٦)

ترجمہ: بے شک جن لوگوں نے ہماری آیتوں کا انکار کیا ہے ہم انہیں آگ میں بھون دیں گے اور جب ایک کھال پک جائے گی تو دوسری بدل دیں گے تاکہ عذاب کا مزہ چکھتے رہیں خدا سب پر غالب اور صاحب حکمت ہے۔

والسلام علی من اتبع الھدی
اراکین العزم علمی و ثقافتی مرکز قم

تبصرہ ارسال

You are replying to: .