۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ سید حبدار حسین نقوی

حوزہ/ علامہ حبدار حسین نقوی جب حوزہ علمیہ قُم سے واپس پاکستان آئے تو پاکستان کے مختلف مدرسوں میں تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے جن میں سے جامعہ شھید باقر الصدر راولپنڈی اور مظہر الایمان ڈھڈیال چکوال نمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جناب حجت السلام علامہ سید حبدار حسین نقوی کا انتقال ہو گیا ہے مرحوم کا تعلق پاکستان تلہ گنگ شہر سے تھا اور حوزہ علمیہ قُم ایران فاضل طلباء میں سے تھے۔

علامہ حبدار حسین نقوی جب حوزہ علمیہ قُم سے واپس پاکستان آئے تو پاکستان کے مختلف مدرسوں میں تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے جن میں سے جامعہ شھید باقر الصدر راولپنڈی اور مظہر الایمان ڈھڈیال چکوال نمایا ہے۔ مرحوم کچھ دنوں سے علیل تھے اور آج خالق حقیقی کو جا ملے ۔

علامہ حبدار حسین نقوی مرحوم نہایت ہی نیک مخلص دیندار شریف النفس اور عالم باعمل تھے مرحوم کی دین کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی ان کے پسماندگان اور حوزہ علمیہ کے طلاب و اساتیذ کو تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔

تعزیتی پیغام امام جمعہ کانبرا آسٹریلیا حجۃ الاسلام علامہ اشفاق وحیدی

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون 

عالم باعمل مولانا سید حبدار حسین نقوی صاحب کا انتقال ہو گیا ہے۔ مولانا مرحوم مدرسہ مظہر الایمان ڈھڈیال چکوال  میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

اللہ تعالی مولانا حبدار نقوی صاحب کے درجات بلند فرمائے ہم مولانا مرحوم کے پسماندگان اور طلاب و اساتیذ کو تعذیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ 

اشفاق وحیدی 
آسٹریلیا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .