۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
امام جمعه قزوین

حوزه/حوزہ علمیہ صوبۂ قزوین کی کونسل کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین عبدالکریم عابدینی نے کہا کہ خدا سے رابطہ انسان کو خوف اور ناامیدی سے دور رکھتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبۂ قزوین ایران کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین عبدالکریم عابدینی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے اپنی زندگی میں جو پہلا رابطہ قائم کیا وہ خدا سے رابطہ تھا۔آپ خدا سے بے پناہ محبت کرتی تھیں اور اگر ساری دنیا آنحضرت کی دشمن ہو جاتی تو آپ اس دوستی کی بنا پر ان ساری دشمنیوں کو نظرانداز کرتیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بھی ایسے اعمال بجا لانے کی ضرورت ہے کہ جس کی بنیاد پر خدا ہم سے محبت کرے اور حضرت زہرا (س) کی سیرت پر چلتے ہوئے خدا کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنا چاہئے۔خدا قرآن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زبانی فرماتا ہے کہ اگر تم خدا سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو اور اگر تم ایسا کرو گے تو خدا تمہارا بہترین دوست بن جائے گا اور یہی زندگی میں کامیابی کی کنجی ہے۔

اِمام جمعہ قزوین نے کہا کہ ہمیں خدا کے ساتھ اپنے تعلق کی سطح کو دیکھنے کی ضرورت ہے اور خدا کے ساتھ ہمارا رابطہ مصیبت، غصے اور پریشانی کے موقع پر ہمیں کتنا سکون دیتا ہے اور جتنا ہمیں سکون اور اطمینان محسوس ہوتا ہے، ہمارا خدا کے ساتھ رابطہ ہے اور ہم خوف اور ناامیدی سے دور رہیں گے اور کبھی مایوس نہیں ہوں گے۔

صوبۂ قزوین ایران میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا کہ حضرت زہرا (س) کی زندگی میں غم اور خوف کی کوئی گنجائش نہیں تھی اور یہ خدائے تعالیٰ کے ساتھ آپ علیہا السلام کا مضبوط رابطہ تھا اور حضرت زینب (س) اپنی والدہ کی تربیت کی وجہ سے خوف اور مایوسی سے دور رہیں اور ابن زیاد کے دربار میں فرمایا کہ میں نے خوبصورتی کے سوا کچھ نہیں دیکھا اور رفتار و کردار ہماری خواتین کے لئے نمونۂ عمل ہونا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .