اتوار 18 مئی 2025 - 18:25
قرآن، خدا کا معجزہ اور اس کا عظیم فن پارہ ہے۔

حوزہ/ نمائندہ ولی فقیہ گیلان حجت الاسلام و المسلمین رسول فلاحتی نے اتوار کی دوپہر، جامعہ گیلان میں منعقدہ "تیسرے شہید آوینی فیسٹیول" کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: قرآن، خدا کا معجزہ اور اس کا فن ہے، اور وہی شخص اس حقیقت پر ایمان رکھتا ہے جو اس آسمانی کتاب سے انس اور تعلق رکھتا ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نمائندہ ولی فقیہ گیلان حجت الاسلام والمسلمین رسول فلاحتی نے اتوار کی دوپہر، جامعہ گیلان میں منعقدہ "تیسرے شہید آوینی فیسٹیول" کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: قرآن، خدا کا معجزہ اور اس کا فن ہے، اور وہی شخص اس حقیقت پر ایمان رکھتا ہے جو اس آسمانی کتاب سے انس اور تعلق رکھتا ہو۔

انہوں نے کہا: نہج البلاغہ کی مقبولیت کی وجہ یہ ہے کہ وہ امیرالمؤمنین (علیہ السلام) کی فنی اور ادبی شہکار تحریر ہے۔ اگرچہ حضرت علیؑ کے خطبات و کلمات کی تعداد 70 سے زائد جلدوں پر مشتمل ہے، لیکن سید رضیؒ نے ان میں سے زندگی بخش جملوں کا انتخاب کر کے اس مجموعے کو ترتیب دیا۔

نمائندے ولی فقیہ گیلان نے کہا: اہل معرفت اور با شعور افراد کے نزدیک اس کائنات کے نظام کی خوبصورتی کسی پر پوشیدہ نہیں، اگرچہ ان لوگوں کے لیے یہ قابل درک نہیں جو اس راہ میں قدم ہی نہیں رکھتے۔

حجت الاسلام فلاحتی نے مزید کہا: حضرت امام رضا علیہ السلام کے فرمان کے مطابق انسان کا دوست اس کی عقل اور دشمن اس کی نادانی ہے، پس یہی عقل مندی انسان کو کمال کی بلندیوں تک پہنچاتی ہے۔

انہوں نے کہا: انسان، خدا کی تخلیق کا شاہکار ہے، اور جب تک انسان خدا کی طرف توجہ نہ دے، وہ کبھی اپنے مقصدِ حیات کو نہیں پا سکتا۔

گیلان میں نمایندہ ولی فقیہ نے مزید کہا: یہ کائنات خدا کی صناعی ہے، اور اس نظامِ ہستی اور انسان کی اصل خوبصورتی تب ظاہر ہوتی ہے جب اس میں خداوند متعال کی تجلی ہو۔

آخر میں حجت الاسلام والمسلمین فلاحتی نے کہا: وہ ثقافت اور فن قابلِ فخر ہے جو قرآن کریم کے ساتھ وابستہ ہو۔ اس فیسٹیول کے تمام شرکاء کی کامیابی اور سعادت کے لیےدعا گو ہوں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha