۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
حجت الاسلام عابدینی

حوزہ/ مدرسہ علمیہ قزوین کی مشاورتی کونسل کے سربراہ نے کہا: اگر عزت چاہتے ہیں تو قرآن کریم کی ہر آیت انسان کو عزت دیتی ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ آیات قرآن کریم کو دل و جان سے اپنے اندر جذب کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین عبدالکریم عابدینی نے گزشتہ روز دوپہر کو شہر قزوین میں موجود "مسجد النبی" میں حافظین  قرآن کے اعزاز میں منعقدہ ایک نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا: انسان کو کمال تک پہنچنے کے لیے جس چیز کی ضرورت ہے وہ قرآن کریم میں موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا:ہم اگر کمال قرآن کو نہ پہچانیں اور اپنے آپ کو اس سے ہم آہنگ نہ کریں تو گویا ہم نے اپنی قدر و قیمت کو درک نہیں کیا۔

انہوں نے کہا: قرآن کریم انسان کی ایمانی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔

شہر قزوین کے امام جمعہ نے کہا: خدا وند متعال نے فرمایا ہے جو کچھ زمین میں دیکھتے ہو وہ زمین کی زینت اور خوبصورتی تو ہے لیکن انسان کی زینت نہیں ہے۔ جبکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ چیزیں انسان کی زینت اور خوبصورتی ہیں۔ حالانکہ مادیات انسان کے لئے کبھی بھی زینت نہیں بن سکتی ہیں۔

قزوین میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: ایمان انسان کے وجود کے لئے زینت ہے اور ہمارا ایمان جس قدر قوی اور پائیدار ہوگا اتنا ہی ہمارا وجود بھی خوبصورت ہو گا۔

انہوں نے کہا: خداوندعالم جسے چاہے اپنے نور کے ذریعہ اس کی ہدایت کرتا ہے اور یہ ہدایت تمام انسانوں کو شامل ہو سکتی ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ انسان میں الہی نور کو دریافت کرنے کی لیاقت اور اہلیت بھی ہو۔

ایران کے شہر قزوین کے امام جمعہ نے کہا: اگر ہم عزت چاہتے ہیں تو قرآن کریم کی ہر آیت انسان کو عزت دیتی ہے بشرطیکہ ہم دل و جان سے آیات قرآن مجید کو اپنے اندر جذب کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .