۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جمعیت العلماء اثناعشریہ کرگل

حوزہ/ جمعیت العلماء اثناعشریہ کرگل نے متاثرین سے کو حوصلہ دیتے ہوئے ان کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑا رہنے کی ، اور حکام بالا تک ان کی مطالبات کو پہچانے میں ہر ممکن اقدام اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کرگل/ جمعیت العلماء اثناعشریہ کرگل کے علماء اور جوانوں کے 16 رکنی ٹیم حالیہ دنوں میں بادل پھٹنے کی وجہ سے ہوئے سیلاب زدگان کی پرسان حال کے لئے صبح 8بجے علاقہ سورو  روانہ ہوئے اور کھاوس سورو میں پہونچ کر سیلاب سے ہونے نقصانات کا جایئزہ لیا اور دیکھا کہ وہاں پر 8 رہایشی مکان پوری طرح ختم ہوکر نام و نشان نہیں اور 14 مکان کو شدید نقصان ہے اور 20جزوی طور پر نقصان ہے ۔سیلاب  کے مٹی ،پھتر ، ریت سےرہایشی مکانوں میں بھرا ہوا دیکھا۔ اس کے علاوہ جائیدات ، مال مویشی ، درخت ، کھتی کھلیان سب کچھ سیلاب کی زد میں آکر ختم ہوچکاہے ۔لداخ یوٹی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ابھی تک کوئی بھی متاثرین کے پرسان حال کے لئے نہیں آئے ہیں۔ جس پر لوگ نارض ہے ۔ 

کھاوس کے ان سیلاب زدگان نے ٹیم کے سامنےفوری امداد کے علاوہ ایک جائیز مطالبہ کو ساتھ دینے کی اپیل کی کہ ان کو ایک محفوظ مقام پر بسا یا جائے تاکہ آیندہ ان کی خاندان اور آنے والے نسل  کی زندگی سکون وچین سےبسر کر سکے۔

جمعیت العلماء نے متاثرین سے کو حوصلہ دیتے ہوئے ان کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑا رہنے کی ، اور حکام بالا تک ان کی مطالبات کو پہچانے میں ہر ممکن اقدام اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔آخر میں کھاوس کے متاثرین کو مختصر سا راشن بھی دیا گیا ۔ متاثرین نے جمعیت العلماء اثناعشریہ کرگل کے ٹیم کا حوصلہ افرزائی کے لئے آنے پر صدر صاحب اور تمام علماء و مومنین کرگل کا شکریہ اداء کیا ۔ 

دوسرا مقام یولجوک سورو میں بھی سیلاب نے کھیت اور درختوں کو نقصان پہنچایا ہے ۔ تیسرا مقام  سنگراہ  میں بھی سیلاب نے بہت تباہی مچادی ہے ۔ یہاں پر بھی کئی مکان ،درخت اور کھیتی کھلیان سیلاب کی زد میں آیا ہے اور کافی نقصان کیا ہے ۔چوتھا مقام فرونہ میں بھی سیلاب نے کھیتوں کو نقصان پہونچایاہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .