منگل 1 اپریل 2025 - 19:34
حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا ولی الحسن رضوی کی رحلت، امام جمعہ میلبرن کا اظہار تعزیت

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا ولی الحسن رضوی ایک انتہائی سادہ، متواضع اور مہمان نواز عالم دین تھے۔ وہ عالم، شاعر، ادیب، خطیب، مفکر اسلام اور مفسر قرآن بھی تھے۔ اتنی ساری خوبیاں ایک ہی شخصیت میں جمع تھیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ میلبرن آسٹریلیا و صدر شیعہ علماء کونسل حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سید ابو القاسم رضوی نے بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا ولی الحسن رضوی کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا: "انا للہ و انا الیہ راجعون! ہائے، ایک بار پھر یتیم ہوگیا۔ وہ شخصیت جو باپ جیسی محبت و شفقت دیا کرتی تھی، آج ہم سے جدا ہوگئی۔ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا ولی الحسن رضوی ایک انتہائی سادہ، متواضع اور مہمان نواز عالم دین تھے۔ وہ عالم، شاعر، ادیب، خطیب، مفکر اسلام اور مفسر قرآن بھی تھے۔ اتنی ساری خوبیاں ایک ہی شخصیت میں جمع تھیں۔ مرحوم سے میرے کئی رشتے تھے مگر سب سے بڑا رشتہ سرپرستی کا تھا۔ وہ ہمیشہ دعائیں دیا کرتے تھے، آج ہم ان کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔ یہ ایک انتہائی افسوسناک سانحہ ہے، قوم و ملت کا بڑا نقصان ہے۔ ہم بارگاہِ الٰہی میں دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔"

حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید ابو القاسم رضوی نے مزید کہا کہ مرحوم انتہائی مخلص اور مہمان نواز تھے، اور وہ سب کے سرپرست کی حیثیت رکھتے تھے۔ ان کی وفات علمی و دینی حلقوں کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha