منگل 1 اپریل 2025 - 20:10
بنیاد اختر تابان (علامہ رضوی فاؤنڈیشن) کی جانب سے مولانا سید ولی الحسن رضوی کی وفات پر اظہار تعزیت

حوزہ/ مرحوم نے خاص طور پر جوانوں کے مسائل و مشکلات کے حل اور طلاب علوم دینی کے فہم و فراست کے ارتقاء میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کے بیانات اور خطبات علمی و فکری سطح پر لائق تحسین تھے۔ وہ دینی و دنیاوی علوم میں اعلیٰ مقام رکھتے تھے، جس کا ثبوت ان کے مقالات، تالیفات اور اشعار میں بخوبی نظر آتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید ولی الحسن رضوی ولی اعظمی صاحب کی غمناک وفات کی خبر سن کر علمی و مذہبی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ مرحوم ایک مثالی استاد، خطیب نوانا اور منفرد شاعر تھے، جن کی علمی و تبلیغی خدمات ہمیشہ قوم و ملت کے لئے مشعل راہ رہی ہیں۔

مرحوم نے خاص طور پر جوانوں کے مسائل و مشکلات کے حل اور طلاب علوم دینی کے فہم و فراست کے ارتقاء میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کے بیانات اور خطبات علمی و فکری سطح پر لائق تحسین تھے۔ وہ دینی و دنیاوی علوم میں اعلیٰ مقام رکھتے تھے، جس کا ثبوت ان کے مقالات، تالیفات اور اشعار میں بخوبی نظر آتا ہے۔

بنیاد اختر تابان (علامہ رضوی فاؤنڈیشن) قم المقدسہ کی جانب سے مرحوم کی وفات پر ان کے تمام پسماندگان، بالخصوص ان کے برادران، فرزندان، مراجع کرام، علمائے عظام اور طلاب کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی گئی ہے۔

بنیاد کے بانی و مدیر سید کاظم رضوی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی دینی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں بلندی درجات عطا کرے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha